ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار - پانچ گرام ہیروئن

گزشتہ چند ہفتوں میں بڈگام پولیس نے تقریباً بیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

drug peddlers
منشیات فروش
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 9:40 PM IST

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آج منشیات فروشی کے الزام میں مزید تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے آج چاند پورہ بڈگام میں ناکہ لگایا تھا۔ اس دوران ایک ہیونڈائے وینیو کار کو روگا گیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی سے پانچ گرام ہیروئن اور ایک سو بیس منشیاتی کیپشیول برآمد کیے ہیں۔

گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت شولی پورہ بڈگام کے محمد اشرف یتو، اگریکلان ماگام کے سمیر احمد بٹ اور ارچھند راہما ماگام کے آصف نذیر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے میں ایف آئی درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: صحت اسکیم کے تحت دس ہزار افراد مستفید

گزشتہ چند ہفتوں میں بڈگام پولیس نے قریب بیس منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات کے خلاف پولیس کی اس کاروائی کی مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ منشیات کے خلاف ان کی جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع منشیات سے پاک نہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.