وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی۔
پولیس سٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے ناکہ چیکنگ پوئنٹ گڈہ ستھو پر دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا جن کی تلاشی پر ان کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی جو کہ انہوں نے ایک پالتھین کے لفافے میں بند کر کے رکھی تھی۔
اس پالتھین لفافے سے 3.2 کلوگرام پاپی سٹرا (پوست کا بھوسہ)، سو گرام چرس، تین کوڈین پھاسپیٹ کی بوتلیں، الپرکس کی 52 ٹیبلٹس، Spasmoproxivan Plus کی 33 کیپسولز اور لبروسال کی 53 ٹیبلٹس برآمد کی گئی۔
پولیس سٹیشن بڈگام نے مزکورہ منشیات فروشوں کی شناخت وارس محی الدین صوفی ولد غلام محی الدین صوفی ساکنہ پانزن چاڈورہ اور اویس مظفر ڈار ولد مظفر احمد ڈار ساکنہ اوم پورہ بڈگام کے بطور بتائیں ہے۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 87/2020 درج کیا گیا جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے۔ مزکورہ منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار - این ڈی پی ایس ایکٹ
پالتھین سے 3.2 کلوگرام پاپی سٹرا (پوست کا بھوسہ)، سو گرام چرس، تین کوڈین پھاسپیٹ کی بوتلیں، الپرکس کی 52 ٹیبلٹس، Spasmoproxivan Plus کی 33 کیپسولز اور لبروسال کی 53 ٹیبلٹس برآمد کی گئی۔