ETV Bharat / state

Police arrests three drug peddlers in Budgam: بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا - پولیس سٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر

پولیس نے منشیات فروش کے گھر کی تلاشی کے دوران 25 گرام چرس جیسی اشیاء ، 15 بوتلیں کوڈین پھاسپیٹ سیرپ اور 1,39,000 نقدی برآمد کی۔ Budgam Police Arrested Drug Dealers

بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 11:36 AM IST

بڈگام پولیس نے 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے 02 دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء کوڈین پھاسپیٹ اور نقدی برآمد کی۔ Budgam Police Arrested Drug Dealers

پولیس پوسٹ ہمہامہ کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص یہاں حیدر پورہ میں منشیات کی سمگلنگ اور اس کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرتا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ ہمہامہ کی ایک پولیس پارٹی جس کی سربراہی چوکی آفیسر ہمہامہ اور اور مجسٹریٹ کے ہمراہ مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس منشیات فروش کے گھر کی تلاشی کرنے کے دوران پولیس کو 25 گرام چرس جیسی اشیاء ، 15 بوتلیں کوڈین پھاسپیٹ سیرپ اور 1,39,000 نقدی برآمد کی۔ اس کے بعد مذکورہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت شہ نواز احمد گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن حیدرپورہ بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس کیس میں ملوث مزید ایک منشیات فروش کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور اس کی شناخت محمد ایوب صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن چھانہ محلہ حیدر پورہ جو حال میں نارکرہ بڈگام میں رہائش پذیر ہے۔

اس ضمن میں پولیس سٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 207/2022 درج کیا گیا جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bulli Bai Case: بلی بائی ایپ کے ملزمین کو ملی ضمانت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.