بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس نے نارکرہ میں 03 جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور ساتھ ہی پولیس نے داؤ پر لگے 15,095 نقدی رقم موقع سے برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے گرفتار شدہ جواریوں کی شناخت محمد اشرف پال ولد عبدالرحمان پال اور محمد الطاف ڈار عبدالغنی ڈار اور محمد شفیع ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنان نارکرہ بڈگام کے طور پر بتائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 237/2022 درج کیا گیا جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بڈگام میں رجسٹر کیا گیا ہے۔