ETV Bharat / state

بڈگام: پارنیوہ میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم - صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام

عوام کا کہنا ہے کہ نل کے ذریعے سپلائی ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے علاقے کے کئی لوگ اب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں'۔

بڈگام : پارنیوہ میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محرو

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 8:50 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڈگام کے پارنیوہ علاقے میں نل سے لوگوں کے گھروں تک پانی نہ پہنچنے کی صورت میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ٹینکر کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

لوگوں کا کہنا ہے 'علاقے میں نل کے ذریعے پانی کی سپلائی گھروں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب علاقے میں پانی کا ٹینکر آتا ہے'۔

عوام کا کہنا ہے کہ 'نل کے ذریعے سپلائی ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے علاقے کے کئی لوگ اب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹرختم، لشکر مصطفیٰ کے چار عسکریت پسند ہلاک

ایک مقامی شخص نے کہا 'گاوں کا ایک شخص، جس کی وجہ سے نل کا پانی آلودہ ہوا، اس کے خلاف انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور نہ ابھی تک نل کے صاف پانی کو بحال کیا گیا'۔

اس سلسلے میں ای ٹی وہ بھارت کے نمائندے نے پی ایچ ای ایکزیکٹیو افسر سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے اور کئی مرتبہ فون کالز کے باوجود بھی کالز کا جواب نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.