ETV Bharat / state

بڈگام: دو غیر مقامی باشندوں کے تنازع میں ایک کی موت - اردو نیوز بڈگام

جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں آپسی تنازع میں سہارنپور کے رہنے والے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Budgam: One killed in a dispute between two non-natives

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 11:43 AM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے لبرتل علاقے میں غیر مقامی باشندوں کے تنازع میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ کچھ افراد لبرتل میں واقع 71B اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے تھے اور گزشتہ شب آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ اس لڑائی میں اترپردیش کے سہارنپور رہائشی مان سنگھ (45) زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کولگام: نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیر ریاستی مزدور کو کیا ہلاک

بڈگام پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر 297 درج کر کے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کی پہچان اترپردیش کے کالی رام اور روم رام کے طور پر ہوئی ہے۔

اس معاملے میں دیگر قانونی لوازمات پورے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن سے جرائم میں مجموعی اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.