ETV Bharat / state

بڈگام: نیشنل کانفرنس کو جھٹکا، آزاد امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل کانفرنس کو ڈی ڈی سی انتخابات میں آٹھ نشستیں حاصل ہونے کے باوجود ان کا امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب نہ ہو سکا۔

بڈگام: نیشنل کانفرنس کو جھٹکا، آزاد امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب
بڈگام: نیشنل کانفرنس کو جھٹکا، آزاد امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 6:55 PM IST

ضلع بڈگام میں آزاد امیدوار نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخابات میں جیت درج کی جبکہ نائب چیئرپرسن کا عہدہ نیشنل کانفرنس نے اپنے نام کیا۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخابات میں بیروہ سے کامیاب قرار پائے آزاد امیدوار نذیر احمد خان کی کامیابی نیشنل کانفرنس کے لئے ایک بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

بڈگام: نیشنل کانفرنس کو جھٹکا، آزاد امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب

ڈی ڈی سی انتخابات میں کشمیر کی کئی سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن (PAGD) کے بنر تلے ایک جھُٹ ہوکر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

ضلع بڈگام میں پی اے جی ڈی کو دس سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، دو سیٹین پی ڈی ایف جبکہ بقیہ دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی تھی۔

پی اے جی ڈی کی دس سیٹوں میں این سی کے کھاتے میں آٹھ سیٹیں آئی تھی، اور ایسے میں ضلع بڈگام میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن این سی کا ہی لگ بھگ یقینی تھا، تاہم سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔

پیر کو ہوئے چیئرپرسن انتخابات میں این سی امیدوار عبدالاحد کے حق میں سات ووٹ آئے جبکہ آزاد امیدوار نذیر احمد کے حق میں بھی سات ووٹ آئے۔ ووٹوں کی شرح برابر ہونے کے بعد فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا گیا جو نذیر احمد کے حق میں آیا۔

بتا دیں کہ نو منتخب چیئرپرسن نذیر احمد خان پی ڈی پی کے سابق ضلع صدر رہ چکے ہیں، لیکن ڈی ڈی سی انتخابات میں انہیں پی اے جی ڈی کی طرف سے جب منڈیٹ نہیں ملا تو انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے اور کامیاب قرار پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.