ETV Bharat / state

بڈگام میں غیر قانونی تعمیراتی لکڑی ضبط - جموں و کشمیر پولیس

ضلع بڈگام کے مازہامہ، ماگام میں حکام نے ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران قریب 60 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط کر لی گئی۔

بڈگام میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط
بڈگام میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 4:44 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ماگام پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے مازہامہ علاقے میں ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر اسکے گھر سے غیرقانونی طور رکھی گئی تعمیراتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔

نمائندے کے مطابق فارسٹ پروٹیکشن فورس نے جموں و کشمیر پولیس کے ہمراہ مازہامہ علاقے میں فیاض احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران انکے گھر سے تقریباً 60 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی برآمد کی گئی ہے۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام نے ایک ایف آئی آر 41/2020 درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مکان مالک فیاض احمد فرار ہے جبکہ اسے پکڑنے کے لیے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.