ETV Bharat / state

Budgam Education Sector At Crossroads: بڈگام کے متعدد تعلیمی اداروں کا نظام درہم برہم - بڈگام نو تعلیمی زونز سربراہ سے محروم

ضلع بڈگام میں 13 میں سے 9 تعلیمی زونز بغیر سربراہ کے کام کر رہے ہیں۔ پرنسپل کی ایک درجن سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جب کہ کئی اداروں میں لیکچررز اور ہیڈ ماسٹرز کی کمی سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ Budgam Education Sector At Crossroads

Budgam Education Sector At Crossroads: بڈگام کے متعدد تعلیمی اداروں کا نظام درہم برہم

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 8:30 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم از کم نو تعلیمی زونز سربراہ (زونل ایجوکیش آفیسرز) سے محروم ہیں۔ Budgam Education Sector At Crossroads ضلع میں ایک درجن سے زائد ہائر سیکنڈری اسکول پرنسپل کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ Budgam Education System in Shambles وسطی کشمیر کے ضلع بھر میں مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کمی کا خمیازہ طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ضلع بڈگام میں 13 ایجوکیشنل زونز میں سے 09 زونز بنا کسی زونل ایجوکیشنل آفیسرز کے ہیں، جس سے تعلیمی نظام پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ Budgam Education System in Shamblesاسی طرح ضلع بھر میں 45 ہائر سیکنڈری اسکولز میں سے 13 ہائر سیکنڈری اسکولز میں پرنسپل کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں 150 لیکچررز کے علاوہ 50 ہیڈماسٹرز کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

ضلع بڈگام کے اس تعلیمی نظام کے حوالے سے چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام، مشتاق قادری نے کہا کہ ’’خالی اسامیوں کو پر کرنے کے حوالے سے ایک فہرست اعلیٰ افسران کو روانہ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اعلیٰ افسران کے پاس پہلے سے ہی خالی اسامیوں بشمول زیڈ ای اوز، پرنسپلز، لیکچررز اور ہیڈ ماسٹرز کی فہرست موجود ہے۔‘‘ سی ای او نے مزید کہا کہ ’’ہمیں توقع ہے کہ اس سلسلے میں اسی ماہ کے آخر تک کوئی نہ کوئی حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔‘‘

سی ای او نے طلبہ کو ہو رہے تعلیمی نقصان کے حوالے سے کہا کہ اسٹاف اور سربراہوں کی کمی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم پر کوئی بھی برا اثر مرتب نہیں ہو رہا ہے۔ Budgam Education Sector At Crossroadsانہوں نے دعویٰ کیا کہ ان متعلقہ جگہوں پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جو جارج سنبھال کر اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.