جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام پر آئی سی ڈی ایس بڈگام کے پروگرام آفیسر نے ناشائستگی کا الزام عائد کیا ہے۔
آئی سی ڈی ایس کے پروگرام آفیسر رومن احمد نے کہا کہ ڈی سی بڈگام نے ان کے خلاف بد زبانی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ 19اپریل کو ضلع بڈگام کے آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر کی جانب سے ایک درخواست جاری کیا گیا تھا جو ڈسٹرکٹ نوڈل افسر کی تقرری کے حوالے سے تھا، لیکن اس درخواست کے آخر میں آئی سی ڈی ایس بڈگام کے پروگرام آفیسر نے ڈی سی بڈگام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ ضلع کے افسران کے ساتھ وہ فون پر غلط زبان کا استعمال نہ کریں"۔
رومن احمد نے ای ٹی وی بھارت کو اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے ابھی کچھ ہی دن قبل ضلع کا آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور ان دنوں میں ہی میں نے کافی کام کیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں کچھ دستاویزات ڈی سی بڈگام کو وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے تھے لیکن وہ غلطی سے دوسرے گروپ میں چلے گئے حالانکہ ڈی سی اُس گروپ کے ممبر ہیں۔
اس واقعہ کے بعد ڈی سی انہیں فون کیا اور روزہ ہونے کے باوجود بھی ان کے ساتھ ناشائستہ کلام کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ضلع ترقیاتی کمشنر کا ایک سینئر افسر کے تئیں ایسا رویہ رہتا ہے تو پھر باقی افسران کیا کرتے ہونگے، انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی جانب سے اس طرح کا رویہ قابل قبول ہے۔