بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے داخلہ فیس وصول کرنے کے نام پہلے سے مقررہ رقم سے زیادہ فیس طلب کرنے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ چند ایام قبل ای ٹی وی بھارت نے مذکورہ معاملے سے متعلق خبر شائع کی تھی۔ Budgam Charging Exorbitant Admission Fee
![ں تحقیقات کا حکم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/whatsapp-image-2022-12-03-at-93434-pm_0412newsroom_1670136971_956.jpeg)
مزید پڑھیں: Schools Charged Extra Fee اسکول انتظامیہ کی من مانی فیس سے طلباء پریشان
اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو بائز ہائر سیکنڈری اسکول اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے عملے کے ارکان کے خلاف درج شکایات کی گہرائی سے تحقیقات کرے گا۔ اس کے بعد یہ آفیسر ڈپٹی کمشنر بڈگام کو 5 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ Schools Charged Extra Fee