ETV Bharat / state

D C Inspected the IG Road بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے آئی جی روڈ کا جائزہ لیا - جموں و کشمیر خبر

ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج سرینگر پہنچ کر سرینگر ایئرپورٹ اور اس اس کے آس پاس کے علاقوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

بڈگام کے ڈپٹی کمشنر
بڈگام کے ڈپٹی کمشنر
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:51 PM IST

بڈگام کے ڈپٹی کمشنر

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج آئی جی روڈ سرینگرکا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے سرینگر ایئرپورٹ سڑک کی توسیع و مرمت سمیت دیگر مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسمارٹ سٹی کے تحت سرینگر ہوائی اڈے کے ارد گرد دیگر ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے وقت بھی مقرر کیا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا بہت جلد سری نگر ہوائی اڈہ پر انجام دی جانے والی تمام تر خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے آئی جی روڈ کے تعمیراتی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کاموں کی تکمیل کے بعدسرینگر ہوائی اڈہ کو ایک نئی پہچان ملے گی۔ مقامی باشندوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کئی طرح کی سہولیات ملے گی۔

مزید پڑھیں:DC Budgam Inspects Exam Centers ڈی سی بڈگام نے دسویں اور بارہویں سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ہمہامہ سے سری نگر ہوائی اڈے تک آئی جی روڈ پر فٹ پاتھ، گلیوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کے افسران کو یہ ہدایت دی کہ وہ جنگی پیمانے پر کام کریں تاکہ وقت مقررہ پر یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوں سے بات چیت کی اور محنت و مشقت سے کام کرنے پر ان کی کوششوں کی کافی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.