ETV Bharat / state

Chadoo Raroad Accident: بڈگام سڑک حادثے میں زخمی لڑکے کی موت - بڈگام سڑک حادثہ

بدھ کو چاڈورہ کے بورواہ علاقے میں دو نوجوان موٹرسائیکل کے پھسل جانے کے بعد شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک تھی، اور آج اس لڑکے کا انتقال ہوگیا۔

سڑک حادثے میں زخمی لڑکے کی موت
سڑک حادثے میں زخمی لڑکے کی موت
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 1:15 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں بدھ کی دوپہر کو سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو چاڈورہ کے بورواہ علاقے میں دو نوجوان موٹر سائیکل کے پھسل جانے کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے۔جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہو گئی تھی۔

پولیس نے ان دونوں زخمی نوجوانوں کی شناخت عمران فاروق لون جس کی عمر 15-سال اور مومن الطاف شیخ ولد محمد الطاف شیخ جس کی عمر 18-سال کے طور پر کی گئی ہے ،جو دونوں یارکلان چاڈورہ کے رہائشی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں زخمی نوجوانوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ناگام منتقل کیا گیا،جہاں سے انہیں ایس ایم ایچ ایس اور بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔

سی ایم او ایس ایم ایچ ایس شاہد رفیق نے بتایا کہ ان میں سے ایک (عمران) جس کے سر میں چوٹ لگی تھی وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ کا پہلے سے ہی نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Budgam بڈگام میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی

یہ بات بھی واضح ہے کہ حادثے کے بعد امران کے حادثے میں فوت ہونے کی خبر پھیل گئی تھی جس کو بعد میں ڈاکٹروں سے نکارا تھا، مگر آج وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیائے فانی سے رخصت کر گئے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں متعدد سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اکثر سڑک حادثات ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں۔وہیں خستہ حال سڑکوں کے باعث بھی حادثات پیش آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.