ETV Bharat / state

بڈگام: سیکورٹی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور پر گولی خارج - پولیس اہلکار کی رائفل

ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں پیر کو ایک سکیورٹی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج ہوئی، تاہم گولی ایک گاڑی میں جا لگی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بڈگام: سیکورٹی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 6:11 PM IST

پیر کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک سیکورٹی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور گولی خارج ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پارٹی ایک ملزم کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے کورٹ میں لا رہی تھی اور اس دوران ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور اچانک گولی خارج ہو گئی جو ایک گاڑی کو جا لگی۔ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گولی jk01q-3918 رجسٹریشن نمبر کی گاڑی کو جا لگی جو ایک وکیل کے نام سے رجسٹر ہے۔

کورٹ کمپلیکس میں گولی کی آواز سنتی ہی لوگوں میں دہشت پھیل گئی تاہم یہ معلوم ہونے پر کہ گولی حادثاتی طور چلی ہے لوگوں نے معمول کا کام شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.