ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 8:49 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوزیٹھ ناربل علاقے کی متعدد سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

bad-condition-of-inner-roads-in-sozeth-narbal-irk-locals

وسطی کشمیر کے سوزیٹھ ناربل علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی راہگیروں اور دکانداروں کے لیے مشکلات پیدہ کررہی ہیں۔ ناربل علاقے کے سوزیٹھ گاؤں کی اندرونی سڑکیں زیر آب ہے۔ پانی کے نکاسی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے اور جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے ہوگئے ہیں۔ ان میں پانی بھی جمع ہوگیا ہے نتیجتاً یہاں سے گاڑی ہو یا پیدل دونوں صورتوں میں اسے عبور کرنا دشوار ہے۔

ویڈیو
مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی بارشوں کی وجہ سے وہ مزید خراب ہوگئی ہیں اور جگہ جگہ جو چھوٹے بڑے گھڑے تھے ان میں پانی جمع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے۔سوزیٹھ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کی شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی اس سلسلے میں کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی'۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر کے لیے جتنی جلد ہوسکے کام شروع کیا جانا چاہیے ورنہ مستقبل قریب میں پھر سردیوں کے موسم میں انہیں از حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.