ETV Bharat / state

National Road Safety Week بڈگام میں آن روڈ بیداری مہم

ملک بھر میں نیشنل روڑ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع بڈگام میں اے آر ٹی او آفس کی جانب سے آن روڈ بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ Road Safety Week in Budgam

بڈگام میں آن روڈ بیداری مہم کا انعقاد
بڈگام میں آن روڈ بیداری مہم کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 10:05 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں "نیشنل روڈ سیفٹی ویک" منایا جا رہا ہے۔ بڈگام اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس نے ٹریفک پولیس اور پولیس اسٹیشن بڈگام کے تعاون سے ضلع میں نجی اور مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے 'آن روڑ بیداری' مہم چلائی۔ اس بیداری مہم کے دوران 35 ڈرائیورز کو تعریفی سرٹیفکیٹ موقع پر ہی جاری کیے گئے جو سیٹ بیلٹ اور کریش ہیلمٹ پہنے ہوئے اور ڈرائیونگ کے دوران روڈ سیفٹی کے دیگر اصولوں پر عمل کرتے پائے گئے۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے سینکڑوں پمفلٹ ڈرائیورز اور راہگیروں میں تقسیم کیے گئے جن پر ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تھی۔ اے آر ٹی او بڈگام شیخ منظور احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اموات اور روڈ ٹریفک کی انجریوں کو کم کرنے کے لیے 2020-2023 کو ایکشن کی دہائی قرار دیا ہے۔

اے آر ٹی او بڈگام شیخ منظور احمد نے تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے پر تمام شرکاء جس میں ٹریفک پولیس، بڈگام پولیس اور ضلع انتظامیہ بھی شامل ہے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات سے ہونی والی انجری اور اموات کو کم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مستقبل میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ موسم اور حالات ٹھیک رہنے کی پاداش میں ہم اس سے متعلق اور سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں نیشنل روڑ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں ضلع بڈگام میں بھی اے آر ٹی او آفس کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں ڈرائیوروں کے لئے طبی کیمپ، بیداری مہم، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے لئے ورکشاپ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Road Safety Week اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.