ETV Bharat / state

Relief to Flood Affected Families: سیلاب متاثرین کے درمیان امداد تقسیم - گڑی پورہ بیمینہ میں سیلاب

اے ڈی سی بڈگام ADC Budgam نے گڑی پورہ بیمینہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امداد تقسیم Relief Among Flood Affected Families کیں۔ اے ڈی سی بڈگام کی قیادت میں امدادی ٹیم نے 76 متاثرہ خاندانوں میں راحت کٹس اور کمبل تقسیم کیے۔

Relief Among Flood Affected Families
سیلاب متاثرین کے درمیان امداد تقسیم
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 3:48 PM IST

جموں و کشمیر: بڈگام میں سیلاب متاثرین کے درمیان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد نے راحت کٹس اور کمبل تقسیم کیے۔ اے ڈی سی بڈگام کی قیادت میں ٹیم نے 76 متاثرہ خاندانوں میں راحت کٹس اور کمبل تقسیم کیے۔ امدادی کٹس میں ہر خاندان کو پانچ کمبل، 10 کلو چاول کا تھیلا، مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی خوردنی تیل، چینی اور دیگر اشیائے خوردو نوش شامل ہے۔ Relief Among Flood Affected Families

سیلاب متاثرین کے درمیان امداد تقسیم

اس موقع پر تحصیلدار بڈگام امتیاز احمد بڈو، فوڈ سیفٹی آفیسر یامین نبی اور ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ یہ امداد ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کی ہدایت پر تقسیم کی گئی ہے تاکہ ضرورت کے وقت ان خاندانوں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری ردعمل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ Relief Among Flood Affected Families

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.