ETV Bharat / state

بڈگام میں 4 عسکری معاون گرفتار - آر ایس ایس

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں کے 4 معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی تحویل سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بڈگام میں 4 عسکری معاون گرفتار
بڈگام میں 4 عسکری معاون گرفتار
author img

By

Published : May 20, 2020, 9:09 PM IST

کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت مظفر احمد ڈار، مدثر احمد لون، یونس وازا اور نذیر احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر جموں و کشمیر پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کشتواڑ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن اور اس کے محافظ کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ حزب عسکریت پسند کی شناخت رستم علی کے طور پر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حزب المجاہدین سے وابستہ رستم علی کو پولیس اور این آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم نے کشتواڑ کے ہنجالہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کا نام سال گزشتہ کے ماہ اپریل میں آر ایس ایس کے کارکن چندر کانت اور اس کے محافظ کی ہلاکت کے این آئی اے کی طرف سے دائر چارج شیٹ میں شامل تھا۔

قبل ازیں این آئی اے نے نومبر 2018 میں مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے سکریٹری انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کے قتل میں 15 مئی کو ایک چارج شیٹ دائر کیا تھا۔

این آئی اے ذرائع کے مطابق پریہار برادران کی ہلاکت کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جس کو بعد ازاں این آئی اے نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد نثار احمد شیخ، نشاد احمد بٹ اور آزاد حیسن باغوان کو 20 نومبر 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.