سرینگر: سرینگر کے صفا کدل علاقے میں مبینہ طور خودکشی کے سبب ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق شام دیر گئے صفا کدل پل پر چند مقامی افراد نے ایک نامعلوم شخص کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکر کر فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچیں اور لاش کو بازیاب کرنے کی خاطر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وسطی کشمیر کے کھاگ، بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 21سالہ شخص گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں لوگوں کو اطلاع دی اور نوجوان کے بارے میں معلومات کو ان تک پہنچانے کی اپیل کی۔
اہل خانہ کے مطابق لاپتہ ہونے کے دوسرے روز شام دیر گئے صفاکدل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں بتایا کہ لاپتہ نوجوان کو سہ پہر صفا کدل پل کے نزدیک دیکھا گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب وہ صفاکدل پہنچے تو لوگوں نے انہیں مطلع کیا کہ ’’ایک نوجوان نے پل پر سے دریا میں چھلانگ لگائی۔‘‘ اہل خانہ کے مطابق ’’فون پر اطلاع دینے والا شخص لاپتہ ہوئے نوجوان کو جانتا تھا‘‘۔ اہل خانہ گمان ہے کہ لاپتہ نوجوان نے ہی صفا کدل پُل پر سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور خود کشی انجام دی، تاہم اس ضمن میں میت کو ابھی تک بازیاب نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Girl jumps into Jhelum بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری
میت بازیاب ہونے کے بعد ہی اس کی شناخت کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں وادی کشمیر کے طول و ارض میں خودکشی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ خودکشی انجام دینے والوں میں نوجوانوں سمیت معمر افراد بھی شامل ہیں۔