ETV Bharat / state

بھاگلپور: نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی - سماجی دوری کا خیال

ریاست بہارکے بھاگلپور میں بھی آج سے مسجدوں اور مندروں کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

بھاگلپور: نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی
بھاگلپور: نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 9:42 PM IST

بھاگلپور میں واقع مجاہد پور کی جامع مسجد میں ظہر کی نماز با جماعت ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس موقع پر لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کی۔

مساجد میں تو ویسے بھی صفائی کا خاص خیال رکھا گیا تھا لیکن نماز ظہر سے قبل مساجد کو سینیٹائز کیا گیا تا کہ ہر طرح کے وائرس سے بچا جاسکے۔ ساتھ ہی مسجد کی کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سنت و نوافل اپنے گھروں پر ہی ادا کریں اور یہاں صرف فرض نماز پڑھیں۔

بھاگلپور: نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی

ساتھ ہی کمیٹی نے جمعہ کی نماز کے لیے دو جماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسجد میں بھیڑ نہ ہو۔ اس کے علاوہ وضو خانہ میں نمازیوں کے لیے صابن کا انتظام بھی کیا گیا ہے، حالانکہ امام صاحب نے کہا کہ لوگوں کو اس بیماری سے اب خود ہی بچنا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہے۔ اسی طرح کی احتیاطی تدابیر بھاگلپور کے دیگر مساجد میں بھی اپنائی جا رہی ہے۔ تاکہ کورونا بچا جاسکے اور اللہ کی عبادت بھی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.