ETV Bharat / state

Bihar Terror Module: منجیت سنگھ ڈھلوں کی برطرفی کے مطالبے پر زمان خان کا ردعمل

پٹنہ ایس ایس پی منجیت سنگھ ڈھلوں کا ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آر ایس ایس سے تشبیہ کرنے کے بعد بہار حکومت میں شامل بھاجپا کے اعلیٰ لیڈران نے وزیر اعلیٰ سے ایس ایس پی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Zaman Khan reaction to Manjeet Singh Dhillon demand for dismissal

منجیت سنگھ ڈھلوں کی برطرفی کے مطالبے پر زمان خان کا ردعمل

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 10:39 PM IST

پٹنہ: ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے اراکین کو گرفتار کرنے کے بعد پٹنہ ایس ایس پی منجیت سنگھ ڈھلوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے واضح کیا تھا کہ پی ایف آئی دوسری تنظیموں کی طرح ہی ایک تنظیم ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح آر ایس ایس ایک تنظیم ہے اسی طرح پی ایف آئی بھی ایک تنظیم ہے۔ Zaman Khan reaction to Manjeet Singh Dhillon demand for dismissal

منجیت سنگھ ڈھلوں کے اس بیان کی بہار حکومت میں شامل بھاجپا کے اعلیٰ لیڈران نے مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے ایس ایس پی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ مذکورہ معاملے پر این ڈی اے اتحاد میں شامل جےڈی یو نے ایس ایس پی کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس نہیں ہٹائے جائیں گے۔

ادھر نتیش حکومت میں اقلیتی وزیر زماں خان نے واضح طور پر کہا کہ پٹنہ کے ایس ایس پی کسی قیمت پر نہیں ہٹائے جائیں گے، انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے۔ انہوں نے جانچ میں جو پایا اسے میڈیا کے سامنے رکھا، اگر بھاجپا کے لیڈران انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

زماں خان نے کہا کہ انتظامیہ حکومت کا ایک حصہ ہے جو غیر جانبدار ہوکر اپنے کاموں کو انجام دیتی ہے، غلط کام کرنے والوں کی ہماری حکومت میں کوئی گنجائش نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا ذات برادری سے تعلق رکھتا ہوں۔ Zaman Khan reaction to Manjeet Singh Dhillon demand for dismissal

وزیر زماں خان نے کہا کہ کچھ لوگ جو سستی شہرت کے لیے غلط بیانی کرتے ہیں تاکہ میڈیا بوائے بن سکیں، جو لوگ ایس ایس پی ڈھلو کو ہٹانے کی بات کر رہے ہیں وہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کریں جس سے ان کا بیان غلط ثابت ہوسکے پھر حکومت ان پر کارروائی کرے گی۔ یہاں کی انتظامیہ بہتر کام کر رہی ہے، باقی فضول باتوں پر ہماری توجہ نہیں ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.