ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب موکمہ گاؤں میں ایک نوجوان کا اس وقت پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا، جب اس پر گاؤں والوں کو مویشی چوری کا شک ہوا، جبکہ پولیس نے اس کیس میں 15 لوگوں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا، جب موکمہ گاؤں کے کچھ نوجوان مویشی چوری کرنے کے ارادے سے گاؤں میں داخل ہوئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی چوری کے دوران جب ہنگامہ ہوا تو وہ جانور چھوڑ کر بھاگنے لگے، تاہم گاؤں والوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کرکے ایک کو پکڑ لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کہا کہنا ہے کہ پکڑے گئے نوجوان کو مقامی لوگوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچی پولیس نے نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توٹ دیا، جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، جبکہ اس کیس میں پولیس 15 لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس نوجوان کی شناخت متلوبند کے طور پر کی گئی ہے جو بارہ پور گاؤں کا رہنے والا تھا، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔