یہ واقعہ رانی گنج تھانہ حلقے کے چھتیونا پنچایت کے وارڈ نمبر 12 کا ہے جہاں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی پٹائی کر دی، اس کے بعد مشتعل لوگوں نے اس کے سر کا بال منڈوایا اور چہرے پر کالکھ لگا کر اطراف کے علاقوں میں گھمایا۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں سیلاب کی وجہ سے چند روز قبل ایک نوجوان منصور عالم جو ارریہ بلاک کے وارڈ نمبر 11 کا باشندہ ہے، اس نے ایک خاتون جو ایک بچے کی ماں ہے، کو ساتھ لے کر چھتیونا پنچایت کے وارڈ نمبر 12 میں واقع دیو نارائن منڈل نامی شخص کے گھر میں پناہ لی اور یہ بتایا کہ ان کے علاقے میں سیلاب آ گیا تھا لہذا انہیں چند روز تک کے لیے یہاں رہنے دیا جائے۔
کچھ روز کے بعد مقامی لوگوں کو اس کی حرکت پر شک ہوا اور اسے خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا گیا جس کے بعد اس کی زبردست پٹائی کی گئی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اس معاملے پر ایس پی دھورت سائلی نے کہا کہ رانی گنج کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے لیکن اب تک کسی کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔