ETV Bharat / state

نتیش حکومت سے نوجوان پُرامید

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:17 PM IST

نتیش حکومت نے گزشتہ 15 سالوں میں بہت کچھ کیا ہے تاہم بہتری کی اب بھی گنجائش ہے۔

youth are hoping job form nitish government
نتیش حکومت سے نوجوان پُرامید

نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت ایک بار پھر ریاست بہار میں تشکیل پا گئی ہے

تاہم انتخابات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے جس طرح کا چیلینج روزگار، صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کو لے کر پیش کیا گیا ہےاس سے واضح ہے کہ آپ سرکار کی ترجیحات میں تھوڑی تبدیلی ضرور آ سکتی ہے۔

نتیش حکومت سے نوجوان پُرامید

خاص طور سے روزگار اور نوکریوں کو لے کر نیا روڈ میپ تیار کیا جا سکتا ہے۔

نئی حکومت سے نوجوانوں کو روزگار اور نوکریوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے روزگار کے ایشو پر نوجوانوں سے بات کی ہے، پیش ہے اس کی خاص رپورٹ۔

گیا کے ویسے مسلم نوجوان جو مختلف کمپٹیشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں انکا ماننا ہے کہ حکومت کسی کی ہو اب روزگار اور نوکریوں کے مطالبات کو پورا کرے۔

بہار میں انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا جائے، متعدد محکمے میں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

محمد ذیشان کہتے ہیں کہ جن محکموں میں خالی عہدے ہیں جسکے لیے فارم پر کیے جا چکے ہیں حکومت اس کا امتحان لے کر نتائج فوری طور پر منظر عام پر لائے۔

زیادہ سے زیادہ نوکریاں مہیا کرائی جائیں تاکہ نوجوانوں کے درمیان جو تذبذب ہے کہ بہار میں نوکری ملے گی یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس سے دوسری ریاستوں کا رخ نوکریوں کے لیے نہیں کرنا پڑے گا اور امتحانات کے نتائج جاری کرنے میں وقت زیادہ نہیں لگائے جائیں اور ہر کسی کو یہیں روزگار ملے تاکہ انہیں خوشگوار احساس ہو ۔

وہ اپنے شہر اور ریاست میں نوکری کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 15 سالوں میں بہت کچھ کیا ہے تاہم بہتری کی اب بھی گنجائش ہے۔

محمد پرویز کہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں جن عہدوں کی تقرری نہیں ہوئی ہے اسے پر کیا جائے۔

اپوزیشن نے محکمہ ایجوکیشن کے خالی عہدے کو اپنی حکومت بننے پر فوری طور پر پر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

چونکہ وہ حکومت نہیں بن سکی ہے تو اب اس حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ یہ حکومت خالی عہدوں کو پر کرنے قواعد شروع کردیگی

انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت سے متعدد امیدیں وابستہ ہیں سرکار کا رویہ نوجوانوں کے لیے کیا ہوتا ہے؟ یہ تو کچھ ماہ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا ۔

محمد عامر کہتے ہیں کہ یہاں روزگار سے پہلے سلیکشن پروسیس کو چست تو درست کیا جائے کیونکہ ایک بار اگر کوئی بحالی آتی ہے تو اس کے قواعد کو پورا کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے ایس ایس سی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں یہ بحالی کی کارروائی شروع ہوئی تھی تاہم ابھی تک اس کا پورا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے سے امیدیں ٹوٹ گئ ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے تشہیری مہم کے دوران حکمران جماعت بی جے پی نے 19 لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

جب کہ نتیش کمار نے اپوزیشن کے نولاکھ نوکریوں کے جواب میں کہتے رہے ہیں کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی ریاست اتنی نوکریاں دے سکے۔

مزید پڑھیں:ایسا گاؤں جہاں سارے فرد گھر جمائی ہیں

ان کے پاس وسائل کی کمی کے ساتھ کئی اور وجوہات ہوتی ہیں ہاں البتہ انہوں نے کئی محکموں میں سلسلے وار طریقے سے حالات کے تحت خالی پوسٹ کو پر کرنے کاوعدہ ضرور کیاتھا ۔

اس کو لیکر اب بے روزگار نوجوانوں کی امیدیں جاگ اٹھی ہے کہ شاید کہ اس بار نتیش کمار روزگار اور نوکری کے شعبے میں بہتر کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.