ETV Bharat / state

Murder in Supaul سوپول میں نوجوان کا گولی مار کر قتل - سپول کرائم نیوز

بہار کے سوپول ضلع میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے کشن پور تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ نوجوان نے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ young man shot dead in Supaul

سوپول میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
سوپول میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 4:17 PM IST

Updated : Apr 10, 2023, 4:35 PM IST

سوپول: بہار میں سوپول ضلع کے کشن پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ مشرقی کوسی پشتے پر بنے سڑک کے راستے پر کھکھئی گاؤں کے قریب ، اتوار کی دیر رات ایک نوجوان کو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی نوجوان کی عمر تقریبا 20 سال ہے اور بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے قانون کی ڈگری مکمل کر لی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ اس کا بھائی اپنی بھابھی کو اسپتال میں داخل کروانے کے بعد گھر واپس آرہا تھا۔ اس کے بعد کچھ بدمعاشوں نے بھائی کو سڑک پر گھیر لیا اور سینے میں گولی مار دی۔ پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

وہیں گزشتہ روز بہار کے سپول میں ایک نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ بدمعاشوں نے نوجوان کو قتل کر کے لاش کلیان ہاسٹل کے پیچھے پانی سے بھرے گڑھے میں پھینک دی۔ نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کی تحقیق میں متوفی کی شناخت 21 سالہ رام ساگر ولد گجیندر منڈل ساکن وارڈ نمبر 10 پھولکاہا، کشن پور کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی کشن پور میں کافی شاپ چلاتا تھا۔

قتل کی ان وارداتوں سے بہار کے اس ضلع مین امن و امان کی صورتحال کی ابتری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Businessman Beaten To Death پرتاپ گڑھ میں تاجر کا معمولی بات پر لاٹھیوں سے مار مار کر قتل

یو این آئی

Last Updated : Apr 10, 2023, 4:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.