ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے کے رتن پور پولیس آﺅٹ پوسٹ کے رتن پور گاﺅں کے نزدیک لیچی کے باغ سے پولیس نے آج ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر لیچی کے باغ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
لاش کی شناخت رتن پور گاﺅں باشندہ اور آٹورکشہ ڈرائیور راجیش کمار سنگھ کے بیٹے سورج کمار (14) کے طور پر کی گئی ہے۔ سور ج کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کی لیے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔