ETV Bharat / state

بہاری مزدوروں کی واپسی مسلسل جاری ہے - government did not help the workers.

دیگر ریاستوں میں پھنسے بہاری مزدوروں کی واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ابھی تک تقریبا 10 ہزار سے زائد مسافر 9 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ پورنیہ جنکشن سے اپنے گھر کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

بہاری مزدوروں کی واپسی مسلسل جاری ہے
بہاری مزدوروں کی واپسی مسلسل جاری ہے
author img

By

Published : May 17, 2020, 6:44 PM IST

لاک ڈاؤن کی پیش نظر دیگر ریاست میں پھنسے بہاری مزدوروں کی واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ابھی تک تقریبا 10 ہزار سے زائد مسافر مزدور 9 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ پورنیہ جنکشن سے اپنے گھر کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

اس دوران دوسری ریاست سے بہار واپس آئے مہاجر مزدور دیگر ریاستوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ وہیں راجستھان کے اجمیر سے واپس بہار آنے والی اوشا دیوی بتاتی ہیں کہ 'لاک داؤن کی وجہ سے کام بند ہونے کے بعد سارے پیسے ختم ہو گئے، اس کے بعد انہیں لگا کہ جس شہر کے لئے ہم نے کام کیا ہے، وہاں کی حکومت ہماری مدد کرے گی، لیکن وہاں کی حکومت نے مزدوروں کی کوئی مدد نہیں کی۔'

دہلی سے بہار لوٹے سریندر شاہ بتاتے ہیں کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد ہم مزدوروں کو کھانا ملنا مشکل ہو گیا تھا، جب ملک میں لوگ دئے جلا رہے تھے تب دہلی میں پھنسے مزدور بھوک سے تڑپ رہے تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہم مزدور، کیجریوال کے دفتر تک گئے لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مزدوروں کو ڈنڈا دکھا کر روانہ کر دیا۔

وہیں مہاراشٹر کے ممبئی سے واپس آئے رامپال یادو نے بتایا کہ ٹھیکیدار اور مالک لاک ڈاؤن نافذ ہوتے ہی ہمیں تنخواہ دینے منع کر دیا، اس کی مخالفت کرنے پر ہم مزدوروں کو عمارت سے دھکا دے کر باہر نکال دیا گیا ۔

دوسری ریاستوں سے واپس آئے مہاجر مزدور کہتے ہیں کہ اب وہ دوسری ریاست میں نہیں جائیں گے اپنے گھر میں ہی مزدوری کرکے خوشی سے زندگی گزاریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.