ETV Bharat / state

Body Found from Sudha Dairy گیا میں سدھا ڈیری سے صفائی ملازم کی لاش برآمد

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 9:42 PM IST

شہر گیا کے مرزاغالب کالج موڑ کے قریب واقع سدھا ڈیری سے ایک صفائی ملازم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے ڈیری پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے گھنٹوں سڑک پر احتجاج کیا۔ Body Found from Sudha Dairy

Body Found from Sudha Dairy
گیا میں سدھا ڈیری سے صفائی ملازم کی لاش برآمد

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے سول لائن تھانہ کی پولیس نے مرزا غالب کالج کے قریب واقع مگدھ ڈیری پروجیکٹ کے پروسیسنگ یونٹ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔ نوجوان کے اہل خانہ نے سدھا مگدھ ڈیری کے پاس لاش رکھ کر گھنٹوں احتجاج کیا۔ اس دوران لواحقین نے ڈیری پر لاپرواہی کا بھی الزام عائد کیا اور ساتھ ہی انہیں مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایاکہ لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ نوجوان کی موت کئی دن پہلے ہوئی تھی۔Body Found from Sudha Dairy

نوجوان کی شناخت بھولا نٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ 6 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے لاپتہ تھا۔ تھانہ انچارج عبدالغفار نے بتایا کہ پولیس نے لاش گزشتہ شب کو برآمد کیا اور اسکے بعد اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال بھیج دیا تھا۔ متوفی گیا ڈیری میں مزدوری کرتا تھا۔ مذکورہ نوجوان کی لاش تقریباً 20 فٹ گہرے ٹینک سے برآمد ہوئی ہے، جو دودھ کو پروسیس کرنے کے بعد نکلنے والے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بناہوا ہے۔

بھولا نٹ گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھر نہیں گیا تھا۔ جس کی وجہ سے گھر والے اس کی تلاش کر رہے تھے۔ اس معاملے کے بارے میں مگدھ ڈیری پروجیکٹ کے کنسلٹنٹ آرکے سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کی لاش پانی کی ٹینک سے برآمد ہوئی ہے، لاش برآمد ہونے کے بعد اس کی شناخت بھولا نٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع کے بیلاگنج حلقہ کا رہنے والا ہے اور وہ یہاں ایک کمپنی کے ذریعہ کنٹریکٹ پر صفائی ملازم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لاش ملنے کے بعد جب تحقیق کی گئی تو سی سی ٹی وی کیمرہ میں پتہ چلا کہ وہ چھ اکتوبر کو صبح میں ڈیری کے دوسری طرف کے راستے سے پہنچا اور یہاں سے وہ سیدھے ٹینک کے پاس چلا گیا، اسے ٹینک میں چھلانگ لگاتے ہوئے کیمرہ میں صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج مقامی تھانہ کی پولیس کو دیا گیا ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بھولا نٹ نے خودکشی کی ہے لیکن پھر بھی ڈیری کا ایک رکن ہونے کے ناطے یہاں سبھی اسٹاف غم زدہ ہیں اور اس وقت ان کی کوشش ہے کہ لواحقین کو کمپنی کے گائیڈلائن کے مطابق مدد کی جائے فی الحال لواحقین کو بیس ہزار روپیے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Leader Body Found in Kathua کٹھوعہ میں بی جے پی رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

انہوں نے کہاکہ جس دن بھولا نٹ یہاں صبح میں پہنچا تھا۔ اس دن ڈیری میں تہوار کو لیکر چھٹی تھی۔ اس لیے گارڈ وغیرہ بھی کم تھے ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی مذکورہ ٹینک میں ڈوبنے سے ایک بچہ کی موت ہوگئی تھی۔ اب ڈیری پر لاپرواہی برتنے کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ متوفی کے بھائی اور ماں نے کہاکہ ڈیری نے گزشتہ تین دنوں تک لاش کو چھپا کر رکھا۔ گھروالوں نے ڈیری سے بھی رابطہ کیا تھا تاہم یہاں کے لوگوں نے جانکاری نہیں دی، ٹینک میں اکثر حادثہ پیش آتا ہے تو ڈیری منتظمہ نے اس ٹینک پر جالی کیوں نہیں نصب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.