بہار حکومت نے کورونا انفیکشن کا چین توڑنے کے لیے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ لیکن بہت سارے لوگ حکومت کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ لاک داؤن میں نافذ گائیڈ لائن کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔
ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں رات میں گھوم رہی ایک خاتون پولیس کی طرف سے کاٹے جارہے چالان پر ہنگامہ کرتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ خاتون بھوجپوری فلموں کی اداکارہ بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بہار میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے سبب کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے 10 دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ بہار حکومت کے اس حکم کو سختی سے نافذ کرنے میں مصروف ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو بلا وجہ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کو مختلف مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔
وائرل ویڈیو راجدھانی پٹنہ کے بورنگ روڈ چوراہے کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار ایک اسکوٹی سوار خاتون کو روک رکھے ہیں۔ خاتون پولیس انسپکٹر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی اور سی ایم نتیش کمار کو گالی دیتی نظر آتی ہے۔