ETV Bharat / state

ارریہ کی خواتین بھی ہر شعبے میں کمال کر رہی ہیں، دیکھیے خصوصی رپورٹ - ارریہ کی خواتین

واقعہ یہ ہے کہ اسلام نے 1400 سال قبل ہی خواتین کو وہ سارے حقوق دے دیے جو مردوں کو حاصل ہیں۔ خواتین کے تعلق سے جو تعلیمات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیں اس کی نظیر نہیں ملتی جن میں باالخصوص تعلیم، مساوات، معاشرتی، معاشی اور دیگر حقوق شامل ہیں۔

womens day
author img

By

Published : Mar 8, 2019, 2:47 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں بھی یوم خواتین کے موقع پر خواتین پرجوش نظر آئیں، اب یہاں کی خواتین بھی تعلیم حاصل کر اس مقام کو حاصل کر رہی ہیں جہاں کسی زمانے میں اس کا تصور بھی محال تھا، سیاست، تعلیم، پرائیویٹ جاب، کھیل کود اور سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور کامیابی کے پرچم بھی چہار جانب نصب کر رہی ہیں۔

ارریہ کی خواتین بھی ہر شعبے میں کمال کر رہی ہیں

یہاں کی نوعمر لڑکیاں بغیر کسی روک ٹوک کے تعلیم کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں، علاوہ ازیں گھریلو کام کاج بھی کرتی ہیں اور دیگر امور کو بھی انجام دیتی ہیں، یہ خواتین ٹیکنالوجی کے بڑھتے قدم سے قدم ملا کر خود کو کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔

کمپیوٹر سینٹر چلانے والی نکیتا کماری کہتی ہیں جدید دور میں لڑکیوں میں کمپیوٹر سیکھنے کا جنون زیادہ ہے اور چونکہ آج ہر سیکٹر میں کمپیوٹر کا عمل دخل کافی بڑھ گیا ہے، آج لڑکیاں کسی سے کم نہیں۔

بجلی محکمے میں اکزیکیوٹیو اسسٹنٹ امو مولٹی بتاتی ہیں آج کی خواتین دیہی علاقوں سے باہر نکل کر تعلیم کی طرف راغب ہوئی ہیں، اب یہ بھی سائنس و ٹیکنالوجی سے جڑنا چاہتی ہیں اور یہ ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں ایک اچھا قدم ہے۔

گرلز مڈل اسکول کی طالبہ بتاتی ہیں وہ بڑی ہو کر ٹیچنگ کرنا چاہتی ہیں تاکہ سماج میں تعلیم کا زیادہ سے زیادہ فروغ ہو سکے۔

ضلع پریشد کی گلشن آرا کہتی ہیں یہ ملک اب خواتین کی صلاحیت پر انحصار کرے گا، آج ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے اپنی پہچان خود بنا رہی ہے۔

سماجی کارکن کمائنی سوامی و ایڈووکیٹ مینا جھا نے کہا کہ آج کی خواتین بیدار مغز ہیں، اب وہ اپنے حقوق کی باتیں کرتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر حکومت سے ٹکرانے کا جذبہ رکھتی ہیں، انہیں اگر صحیح پلیٹ فارم ملے تو یہ ملک و خاندان کا نام روشن کریں گی۔ اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔

Intro:ارریہ : یوم خواتین پر خواتین کا عزم، تعلیم ہی آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ

یوم خواتین پر ارریہ سے عارف اقبال کی خصوصی رپورٹ.

ارریہ : آج ملک بھر میں یوم خواتین پوری آب و تاب کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں دنیا بھر میں مردوں کو خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، حالانکہ اسلام نے 1400 سال قبل ہی عورتوں کو جو حقوق پیش کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی جن میں تعلیم، مساوات، معاشرتی، معاشی اور اخلاقی حقوق شامل ہیں.

Body:ارریہ میں بھی یوم خواتین کے موقع پر بالخصوص خواتین پرجوش نظر آئی، اب یہاں کی خواتین بھی تعلیم حاصل کر اس زینہ پر کھڑی ہو رہی ہے جہاں کسی زمانے میں اس زینہ سے نیچے ڈھکیل دیا جاتا تھا، سیاست، تعلیم، پرائیویٹ جوب، کھیل اور سرکاری نوکریوں میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور کامیابی حاصل کرتی ہیں، یہاں کی نوعمر لڑکیاں بنا کسی روک ٹوک کے تعلیم کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں، علاوہ ازیں گھریلو کام کاج کا بوجھ بھی اٹھاتی ہیں اور دیگر ضروریات کو پوری کرتی ہیں، ٹیکنالوجی کے بڑھتے قدم سے قدم ملا کر خود کو کھڑا کرنا چاہتی ہیں.
کمپیوٹر سینٹر چلانے والی نکیتا کماری کہتی ہیں جدید یافتہ دور میں لڑکیوں میں کمپیوٹر سیکھنے کا جنون زیادہ ہے اور چونکہ آج ہر سیکٹر میں کمپیوٹر کمپلسری کر دی گئی ہے، آج لڑکیاں کسی سے کم نہیں. بجلی محکمہ میں ایسکٹیو اسسٹنٹ امو مولٹی بتاتی ہیں آج کی خواتین دیہی علاقوں سے باہر نکل کر تعلیم کی طرف راغب ہوئی ہیں، اب یہ بھی سائنس ٹیکنالوجی سے جڑنا چاہتی ہیں اور یہ ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں ایک اچھا قدم ہے، گرلز مڈل اسکول کی طالبہ بتاتی ہیں وہ بڑی ہو کر ٹیچنگ کرنا چاہتی ہیں تاکہ سماج میں تعلیم کا زیادہ سے زیادہ فروغ ہو سکے. وہیں ضلع پریشد گلشن آرا کہتی ہیں یہ ملک اب خواتین کی صلاحیت پر انحصار کرے گا، آج ہر حلقہ میں خواتین اپنی صلاحیت کے بل بوتے اپنی پہچان خود بنا رہی ہے.

Conclusion:سماجی کارکن کمائنی سوامی و ایڈووکیٹ مینا جھا نے کہا کہ آج کی خواتین بیدار مغز ہیں، اب وہ اپنے حقوق کی باتیں کرتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر حکومت سے ٹکرانے کا جذبہ رکھتی ہیں، انہیں اگر صحیح پلیٹ فارم ملے تو یہ ملک و خاندان کا نام روشن کرے گی. اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں.
کل ملا کر آج کی خواتین پہلے سے کہیں زیادہ پر اعتماد اور مضبوط ہوئی ہیں اب یہ حالات سے گھبرانے کے بجائے اس کے حل کرنے کی تدبیر اختیار کرتی ہیں.

ارریہ سے ای ٹی وی بھارت کے لئے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... نکیتا کماری، آنر کمپیوٹر سینٹر (پہچان، پیچھے ایس آئی ٹی کا بورڈ لگا ہوا)
بائٹ..... گلشن آرا، رکن ضلع پریشد، ارریہ ( پہچان، سفید رنگ سے سر پر دوپٹہ باندھے ہوئے)
بائٹ...... کمائنی سوامی، سماجی کارکن ( پہچان ، ہیپی کٹ بال)
بائٹ..... مینا جھا ایڈوکیٹ، ارریہ کورٹ (پہچان، کالا رنگ کا کورٹ اور سر پر سنڈور)
بائٹ..... آرتی کماری، طالبہ گرلز مڈل اسکول ارریہ ( پہچان، اسکول ڈریس میں اور پیچھے بچے)
بائٹ..... امو مولتی ، ایسکٹیو اسسٹنٹ، بجلی محکمہ ارریہ (پہچان ، ہاتھ میں کاغذ اور سامنے کمپیوٹر)
بائٹ..... پرتیما کماری، استانی، گرلز مڈل اسکول ارریہ ( پہچان، آنکھ میں چشمہ اور پیچھے بچے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.