ETV Bharat / state

Haj 2023 گیا: محرم کے بغیر حج کے لیے جانے والی خواتین کی وطن واپسی - reactions of women haj pilgrims

ریاست بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی گزشتہ 18 جولائی سے شروع ہوئی ہے اور یہ سلسلہ ایک اگست تک جاری رہے گا اب تک درجنوں حجاج کرام کی واپسی ہوچکی ہے۔

خواتین کی وطن واپسی
خواتین کی وطن واپسی
author img

By

Published : Jul 24, 2023, 12:54 PM IST

Updated : Jul 24, 2023, 2:15 PM IST

محرم کے بغیر حج کے لیے جانے والی خواتین کی وطن واپسی

گیا: بہار سے محرم کے بغیر حج سفر پر گئیں خواتین کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے آج ان خواتین ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے اچھے انتظامات اور ایک دوسرے کی مدد کے جذبہ کے باوجود محرم نہ ہونے سے پریشانی ہوتی ہے۔ بہار کے حجاج کرام کا ایک اور قافلہ آج صبح گیا ہوائی اڈے پر پہنچا اس قافلے میں گیا پٹنہ کے علاوہ دیگر ضلع کے حجاج کرام شامل تھے، اس قافلے میں وہ خاتون حجاج کرام بھی واپس وطن آئی ہیں جو اس بار بغیر محرم کے حج کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے روانہ ہوئیں تھی۔

آج واپس آنے والی ان خواتین کی تعداد 18 تھی۔ ان کے ساتھ ایک خاتون خادم الحجاج بھی تھی جو آج کے قافلے میں واپس آچکی ہیں اس دوران بغیر محرم کے حج کی سعادت سے مشرف ہو کر لوٹی خواتین نے کہا کہ تمام ارکان آسانی کے ساتھ انجام پائے یہ اور بات ہے کہ تنہا ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوئی، ایام حج کے دوران کئی خواتین ایسی تھیں جو اپنے گروپ سے بھٹک گئیں اور ایک دو دنوں بعد واپس کسی طرح اپنے خیمہ تک پہنچیں، ان خواتین میں سبھی کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی، ان میں زیادہ تر نے یہ بتایا کہ وہ تنہا تو گئیں لیکن مشکلات محرم کے نہیں ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ اور بات ہے کہ وہاں سعودی حکومت کے اچھے انتظامات اور جو بھی حج کرنے کے لیے جاتے ہیں وہ ایک دوسرے کی مدد میں پیش پیش ہوتے ہیں، اس سے معمر لوگوں کو راحت ہوتی ہے۔

بغیر محرم کے جانے والی خواتین میں زیادہ تر نے بتایا کہ ایام حج کے دوران وہ اپنا سامان بھول گئے تھے، اُنہیں یاد نہیں رہا کہ وہ اپنے سامان کو کہاں چھوڑ کر آگئی تھیں، ایک خاتون غزالہ بانو نے کہا کہ ان کے ساتھ کل پانچ خواتین تھیں جن کی دیکھ بھال وہ خود کر رہی تھیں، ان کے ساتھ جانے والی بغیر محرم کی ایک خاتون گرگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹ لگی تھی تاہم انہوں نے سبھی ارکان کو ادا کرایا، ان خواتین کی دیکھ بھال وہ خود کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وہ سفر کر چکی ہے اس لیے سفر کا تجربہ ہے، اُنہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ اس اہم فریضے کو ادا کر سکی، وہیں سہلہ خاتون نے کہا کہ کہ وہ فریضہ حج کو ادا کر کے خوش ہیں کہ اللہ نے یہ موقع عنایت فرمایا ان کے ساتھ رہیں، غزالہ بانو نے گروپ کی سبھی خواتین کی مدد کی اور جہاں جو ضرورت پڑی یا جو پریشانی ہوئی وہ آگے رہیں، البتہ اس دوران انہیں خادم الحجاج کی کوئی خدمت حاصل نہیں ہوئی، ایک خاتون خادمہ جو گئی تھیں اُن سے ایک دو بار صرف ملاقات ہوئی کیونکہ خواتین کی تعداد زیادہ تھی اور خاتون خادمہ ایک تھیں اُنہیں بھی سبھی کو دیکھنا آسان نہیں تھا۔

خاتون خادمہ شہناز نے کہا کہ جو میرا کام تھا اس کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیا ہے جہاں تک ہوسکا ہم نے خدمت کی ہے، پریشانی اس بات کی ہوئی کہ سبھی خواتین جو بغیر محرم کے گئیں تھیں انہیں ایک جگہ کسی ایک عمارت میں نہیں ٹھہرایا گیا تھا، کافی دور دور پر سبھی کو ٹھہرایا گیا جس کی وجہ سے اُنہیں ملنے میں پریشانی ہو رہی تھی البتہ جن کا جہاں سے فون آتا وہ وہاں پہنچ کر ان کی مدد کرتی۔

مزید پڑھیں: گیا ایئرپورٹ پر بہار کے حاجیوں کا پہلا قافلہ وطن لوٹا

واضح رہے کہ بہار سے 44 خواتین کی تعداد تھی جو بنا محرم کے گئی تھیں حالانکہ ان میں کچھ خواتین ایسی تھیں جنہوں نے بتایاکہ وہاں مکہ میں ان کے بچے ملازمت میں ہیں جسکی وجہ سے انہیں وہاں آسانی پیدا ہوگئی تھی۔ واضح ہوکہ بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی گزشتہ 18 جولائی سے شروع ہوئی ہے اور یہ سلسلہ ایک اگست تک جاری رہے گا۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.