ETV Bharat / state

کیمور: بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک - bhabhua hospital news

ضلع کیمور کے تھانہ درگاوتی کے چہریہ گاٶں میں بجلی کے تار گرنے سے ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

کیمور: بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک
کیمور: بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک
author img

By

Published : May 16, 2020, 2:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع چہریہ گاٶں کی رہائشی کپورہ دیوی (45 سال) گذشتہ رات کسی کام سے کھیت کی جانب گئی تھی، رات کے اندھیرے میں بجلی کا تار کھیت میں گرا پڑا تھا اندھیرے کی وجہ سے خاتون تار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی درگاٶتی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر ہسپتال لایا۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلہ خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس خاتون کے شوہر کا نام سریندر پرجاپتی ہے اور اس کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ اس نے اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹا کی شادی کر رکھی تھی۔ بڑا بیٹا جئے پرکاش پرجاپتی سنہ 2017 سے ہی لا پتا ہے جس کا آج تک پتا نہیں چل پایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.