ETV Bharat / state

ارریہ: ٹھنڈ کم پڑنے سے گرم کپڑا تاجر مایوس - winter wear sales down

جنوری کے مہینہ میں شمالی بھارت میں کڑاکے کی سردی پڑتی ہے۔ شدید ٹھنڈ سے عام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے، روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے، لوگ زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہتے ہیں، ٹھنڈ سے حفاظت کے لئے طرح طرح کے گرم ملبوسات استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس بار دسمبر ماہ گزر جانے کے بعد اور جنوری شروع ہونے پر بھی بہار کے ضلع ارریہ میں ٹھنڈ کا اثر پہلے جیسا نہیں تھا۔

winter wear sales down in araria as weather remains warm
ارریہ میں ٹھنڈ نہیں پڑنے سے گرم کپڑا تاجر مایوس
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 5:44 PM IST

عام طور سے جنوری کا مہینہ انتہائی سرد ہوتا ہے۔ اس مہینہ میں درجہ حرارت بہت کم رہتی ہے، سڑکیں پر سناٹا ہوتا ہے۔ بچوں کے اسکولز بند ہوتے ہے، چوک چوراہوں پر لوگ شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں مگر اس بار ایسا نہیں ہے۔ یہاں جنوری کے مہینے میں بھی بغیر گرم کپڑے کے لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ دھوپ میں گرمی کے احساس سے لوگ گرم کپڑے تک نہیں خرید رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

جنوری میں بھی کم سردی پڑنے کی وجہ سے تاجروں کا بڑا نقصان ہے۔ دکانوں پر اس موسم میں گرم کپڑوں کی خریداری کی بھیڑ رہتی ہے مگر اس بار دکاندار خریدار کے منتظر ہیں، گرم کپڑا، جیکٹ، سوئیٹر، کمبل، لحاف، دستانہ اور دیگر گرم ملبوسات کے دکانیں سجی ہوئی ہیں مگر خریدار کا پتہ نہیں۔

دکاندار اس مہینے میں اچھے کاروبار کی امید لگائے بیٹھے ہوتے ہیں، مگر کم ٹھنڈ نے بازار کے مارکیٹ سے رونق غائب کر رکھی ہے. اس ضمن میں عوام کہتی ہے اگر ٹھنڈ پڑتا تو ہم لوگ خریداری کے لئے دکان کا رخ کرتے مگر اس بار موسم نہیں خوشگوار ہے، جنوری مینے کے بعد بھی ٹھنڈ اس لحاظ سے نہیں پڑ رہا جس طرح عام طور سے ٹھنڈی پڑتی ہے، اس وجہ سے لوگ گرم کپڑے بہ کے برابر استعمال کر رہے ہیں۔

دکاندار اس پر مایوس نظر آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹھنڈ نہیں پڑنے سے گرم کپڑے یونہی پڑے ہیں، دکانداری ٹھپ ہے، گرم کپڑا فروخت نہیں ہونے سے کاروبار خسارے میں ہے، حالانکہ دکاندار اس امید پر ہیں کہ جنوری کا ابھی پورا مہینہ باقی ہے کہیں موسم سرد ہوا تو کپڑوں کے فروختگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

اتر پردیش: کورونا ویکسین بذریعہ طیارہ بنارس پہنچی

اس سے جنوری مہینے میں ٹھنڈ نہیں پڑنے سے عوام تو راحت کی سانس لے رہی ہے مگر دکاندار مایوس ہیں کہ ان کا کاروبار ٹھپ ہے، پھر بھی یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کاروبار میں تیزی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.