گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے دریورا گاؤں کے نزدیک آٹو رکشا سے ایک نوجوان کی لاش اور شراب برآمد کی ہے۔
مہلوک کی شناخت ضلع کے آمس تھانہ علاقے ستیاڈیہہ گاؤں کے شراب اسمگلر امیش یادو (26) کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی حالانکہ شبہ ہے کہ لوٹ مار کے ارادے سے بدمعاشوں نے اسمگلر کا قتل کیا ہے۔
امیش نے اپنا آٹو خریدا تھا جس سے وہ شراب اسمگل کیا کرتا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔