ETV Bharat / state

راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جناتا دل سے کون ہوگا امیدوار؟ - etv bharat patna

حزب اختلاف کی جانب سے راجیہ سبھا انخابات کے لئے امیدوار کون ہوگا؟ اس کا اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں راسٹریہ جناتا دل سے کون ہوگا امیدوار؟

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:14 PM IST

پٹنہ: راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے بہار کے سابق نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے آج این ڈی اے کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہے۔

وہیں رینا پاسوان کے انکار کے بعد سے حزب اختلاف کی جانب سے راجیہ سبھا انخابات کے لئے امیدوار کون ہوگا اس کے بارے میں اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل نے ایل جے پی کی رینا پاسوان کو راجیہ سبھا کے امیدوار بنانے کی پوری کوشش کی تھی۔ لیکن چراغ پاسوان نے تیجسوی یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں رینا پاسوان کو امیدوار بنانے سے صاف منع کردیا۔

ویڈیو

اس کے بعد یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل کسی دلت امیدوار کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ لیکن اب تک اس پر فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کیمپ میں امیدواری کے لئے شیام رجک سے لے کر شیوچندر رام اور سمتا دیوی تک کے نام زیر بحث آ رہے ہیں۔

تاہم راشٹریہ جناتا دل کے رہنما یقینی طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کو واک اوور نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے قومی صدر لالو پرساد یادوکی طرف سے اب تک امیدوار کے نام پر مہر نہیں لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آر جے ڈی کے امیدوار کے طور پر اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.