ETV Bharat / state

گنگا ندی کی آبی سطح میں لگاتار آرہی کمی تشویش کا باعث

دریائے گنگا شمالی بھارت اور بنگلہ دیش کا ایک اہم دریا ہے اور کئی اہم شہروں کی طرح بھاگلپور شہر بھی گنگا کنارے بسا ہے لیکن بھاگلپور شہر سے نکلنے والا سارا گندہ پانی گنگا میں جا گرتا ہے، جس کی وجہ سے گنگا کا پانی انتہائی آلودہ ہو گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں گنگا میں بھرتے جا رہے گاد کی وجہ سے اس کی گہرائی تشویشناک حد تک کم ہوتی جا رہی ہے۔

ganga river level in getting decreased
گنگا ندی کی آبی سطح میں لگاتار آرہی کمی تشویش کا باعث
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:50 PM IST

لوگ گنگا کو تقدیس کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، لیکن گنگا ندی میں روز بہ روز گندگی پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اس مقدس ندی کے کنارے گندگی کا انبار نظر آتا ہے۔ حالانکہ حکومت کا دعوی ہے کہ نمائے گنگا اسکیم کے تحت گنگا کی صاف صفائی کی جا رہی ہے لیکن بظاہر اس کا اثر گنگا پر نظر نہیں آتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بھاگلپور میں گنگا کے گھاٹوں کا یہ منظر ایسے وقت کا ہے جب چھٹ پوجا کو لے کر صاف کیا جا رہا ہے ورنہ، کالی پوجا ہو، درگا پوجا یا پھر اس طرح کا کوئی موقع گنگا کنارے گندگی کا انبار لگا رہتا ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح میں کمی کے باعث شہر کے پانی کا لیول بھی نیچے جا رہا ہے اور لوگ خدشہ جتا رہے ہیں کہ اس طرف اگر توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں پانی کی سطح میں مزید کمی آجائے گی۔

یہ حقیقت ہے کہ دریائےگنگا ہندو مذہب میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور مقدس سمجھتے ہوئے اس کی پوجا کی جاتی ہے۔ دریائےگنگا کی کل لمبائی 2 ہزار 510 کلومیٹر (1 ہزار 557 میل) ہے۔ یہ دریائےجمنا کے ساتھ مل کر ایک عظیم اور زرخیز خطہ تشکیل دیتا ہے جو شمالی بھارت اور بنگلہ دیش پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:

چھٹھ تہوار کے پیش نظر بازاروں میں رونق

دونوں ندی کے کنارے آبادی کی کثافت دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور روئے زمین پر موجود ہر 12 واں شخص یعنی دنیا کی کل آبادی کا 8.5 فیصد اس جگہ رہتا ہے۔ بے پناہ آبادی، آلودگی اور ماحولیات کی تباہی دریا کے لیے ایک تشویشناک صورت حال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.