ETV Bharat / state

Anzar Nayeemi Challenge Akhtarul Iman رکن اسمبلی انظار نعیمی کا اخترالایمان کو چیلنج - رکن اسمبلی بنے انظار نعیمی

حالیہ دنوں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی کا دورۂ سیمانچل موضوع بحث ہے. ایم آئی ایم چھوڑ کر آر جے ڈی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی انظار نعیمی اور اخترالایمان کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ Anzar Nayeemi Challenge Akhtarul Iman

رکن اسمبلی انظار نعیمی کا اخترالایمان کو چیلنج

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 11:29 AM IST

Updated : Mar 25, 2023, 12:52 PM IST

رکن اسمبلی انظار نعیمی کا اخترالایمان کو چیلنج

پٹنہ: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی جلد ہی سیمانچل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے کے لیے پارٹی کے لیڈروں کی تیاریاں زور وشور جاری ہیں۔ اسی درمیان کبھی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے انظار نعیمی اور پارٹی کے ریاستی صدر اخترالایمان کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ آج کیا ضرورت پڑ گئی کہ چاروں کو ایک ساتھ پریس کانفرنس کرنا پڑ رہا، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان لوگوں نے سیمانچل کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایم آئی ایم سے اتنی ہی پریشانی تھی جانے والے کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے پارٹی سے استعفیٰ دیتے پھر انتخاب جیت کر دکھاتے۔ اس بار کے انتخاب میں سیمانچل کی عوام ان چاروں کو سبق ضرور سکھائے گی۔ اخترالایمان کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی انظار نعیمی نے کہا کہ اخترالایمان جس انتخاب کی بات کر رہے ہیں دراصل وہ ہم ہی لوگوں نے انہیں جیت دلائی تھی. اگر ان میں ہمت ہے تو ہم پانچوں استعفیٰ دیکر پھر سے انتخاب میں آئیں اور آزما لیں سیمانچل کی عوام کس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Three Day Bihar Diwas یوم بہار پر اردو زبان نظرانداز، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

انظار نعیمی نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم کی ذہنیت محدود ہے، ہم لوگ عوام کے مشورے پر ہی آر جے ڈی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، اس کے بعد بھی اخترالایمان کو لگتا ہے تو میرا انہیں کھلا چیلنج ہے وہ آئیں اور انتخاب میں بازو آزما لیں۔

Last Updated : Mar 25, 2023, 12:52 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.