ETV Bharat / state

Wanted gangster arrested in gaya نمازیوں پر حملہ کرنے والا مطلوبہ بدمعاش گرفتار - گیا میں نمازیوں پر فائرنگ کرنے والا بدمعاش گرفتار

گیا پولیس نے دو برسوں سے فرار بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار بدمعاش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہے نمازیوں پر فائرنگ کی کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔ Wanted gangster who attacked worshipers arrested in gaya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 9:07 PM IST

گیا (بہار): گیا پولیس نے دو برسوں سے فرار بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار بدمعاش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آرہے نمازیوں پر فائرنگ کی کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔ بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے نمازی پر فائرنگ کرنے والا مطلوب بدمعاش کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ببلو مودی نوادہ ضلع کا رہنے والا تھا اور وہ گزشتہ دو برسوں سے پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی کے ذریعے بنائی گئی پولیس کی خصوصی ٹیم کے ذریعے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملہ دو برس پرانا سنہ 2021 کا ہے ۔ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ 25 مارچ 2021 کو ایک شخص کے ذریعے درخواست دے کر شکایت درج کرائی گئی تھی کہ وہ جمعہ کی نماز اپنے گھر کے پیچھے واقع مسجد سے پڑھ کر گھر واپس جا رہا تھا۔ تبھی راستے میں پپو یادو اور اس کے دوسرے ساتھیوں نے قتل کرنے کی نیت سے اس کے اوپر گولی چلایا جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا، اس معاملے میں کوتوالی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن گولی چلانے والے بدمعاش پولیس کے گرفت میں نہیں آ سکے تھے۔

اس معاملے کو انہوں نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سٹی ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں کوتوالی تھانہ انچارج اور تکنیکی شاخ کے افسران و جوانوں کو شامل کر کے چھاپہ مارنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ تبھی اس دوران آج مطلوبہ بدمعاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واردات میں شامل مجرموں کے خلاف عدالت کے ذریعے قرکی ضبطی کی بھی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bismillah Khan Death Anniversary بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی برسی منائی گئی

انہوں نے بتایاکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس واقعے میں شامل مودی ابن گنوری مودی پیرا تھانہ قادر گنج ضلع نوادہ اپنے گاؤں آیا ہوا ہے۔ جسکے بعد اطلاع کے مطابق تصدیق کرنے کے لیے تشکیل کی گئی ٹیم کے ذریعے نوادہ ضلع کے قادر گنج تھانہ کے تحت پیرا میں چھاپے ماری کی گئی جہاں سے اس واقعے میں شامل ببلو مودی ابن گنوری مودی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ اس معاملے کا اہم ملزم پپو یادو ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے، جبکہ بقیہ ملزمان نے قادرگنج تھانہ میں قرقی ضبطی سے پہلے خود سپردگی کردیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.