ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی زیرصدارت شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور ایم پی آر کی مخالفت میں ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے تمام شرکا نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کرتے ہوئے اسے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق دیئے ہیں۔
کل جماعتی اجلاس کے بعد مولانا ولی رحمانی نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 8 نکاتی قرار کو پاس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت سے این پی آر کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو این سی آر کی سمت پہلا قدم ہے۔