ETV Bharat / state

ارریہ میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع - بہار اسمبلی انتخابات 2020

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بھی تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ سات بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ارریہ اسمبلی حلقے کے چند دیہی علاقوں میں پہنچ کر یہاں کے ووٹروں سے بات چیت کی۔

ارریہ میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع
ارریہ میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:05 AM IST

ریاست بہار میں تیسرے مرحلے کے لئے آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، پہلے مرحلے میں ووٹروں کی تعداد کچھ کم ہے، لوگ آہستہ آہستہ پولنگ مراکز پر آ رہے ہیں۔ حفاظتی نقطۂ نظر سے تمام پولنگ مراکز پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ارریہ میں تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع

کووڈ کے پیش نظر ووٹ دینے کے لئے آ رہے ووٹروں کی پہلے تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے، پھر سینیٹائزر کر ووٹ دینے کے لئے اندر جا رہے ہیں۔ اس بار ارریہ میں کئی اسمبلی حلقہ میں مقابلہ سخت مانا جا رہا ہے۔ ارریہ اسمبلی حلقہ میں جہاں عظیم اتحاد کے امیدوار عابد الرحمن میدان میں ہیں، وہیں جے ڈی یو سے شگفتہ عظیم انہیں ٹکر دے رہی ہیں۔

ووٹنگ کا عمل ابھی شروع ہوا ہے جو شام کے چھ بجے تک چلے گا۔ صبح ٹھنڈ ہونے کی وجہ سے ابھی ووٹر نہیں نکلے ہیں۔ امید ہیں دس بجے کے بعد ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 اپنے آخری مرحلے میں ہے، 15 اضلاع کی 78 اسمبلی نشستوں پر آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.