ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: ارریہ کے چھ حلقوں میں ووٹنگ کل

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 7:56 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے تحت کل تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات: ارریہ کے چھ حلقوں میں ووٹنگ کل
بہار اسمبلی انتخابات: ارریہ کے چھ حلقوں میں ووٹنگ کل

آج ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار اور ایس پی ہردے کانت نے پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو بتایا کہ 'ضلع کی سبھی چھ نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے، اس بار اسمبلی انتخابات میں تمام چھ نشستوں پر کل 80 امیدوار میدان میں ہیں، ووٹنگ کے لئے ضلع میں کل 2732 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ پورے ضلع میں کل 6 ماڈل پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ارریہ اور فاربس گنج اسمبلی حلقہ میں پانچ پانچ اور چار اسمبلی حلقوں میں تین تین خواتین پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، ووٹنگ بدعنوانی سے پاک ہو اس کے لئے ہر اسمبلی حلقہ میں کنٹرول روم شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'اس انتخاب میں 710 مقامات پر 1410 کریٹکل پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے، سبھی کریٹکل مراکز پر پیرا ملٹری فورس تعینات کئے گئے ہیں، ان میں 80 پولنگ مراکز ویب کاسٹنگ اور 210 پولنگ مراکز پر ویڈیو ریکارڈنگ کا نظم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 150 مائکرو آبزرور بحال کئے گئے ہیں۔'

ضلع سے متصل نیپال کی سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں، نیپال کے مورنگ و سنسری کے اعلیٰ افسران سے بھی ووٹنگ ختم ہونے تک شراب دکان کو بند رکھنے کی گزارش کی گئی ہے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ 'کورونا کو دیکھتے ہوئے ضلع کے سبھی پولنگ مراکز پر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ جو کورونا متاثر مریض ہیں ان کے لئے خصوصی وقت بڑھایا گیا ہے، اس لئے ارریہ کی عوام سے اپیل ہے وہ کل کے دن گھروں سے باہر نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ تعداد میں کریں۔

ضلع ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ 'ہم کل کی ووٹنگ کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں، ضلع کے چپے چپے پر پولیس کی تعیناتی رہے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.