ETV Bharat / state

By Election In Gaya سخت حفاظتی انتظامات کے سائے میں وارڈ کا ضمنی انتخاب جاری

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 4:19 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 5:00 PM IST

گیا میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں آج ضمنی انتخاب کے تحت ووٹنگ جاری ہے. وارڈ میں اب تک پندرہ فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے

سخت حفاظتی انتظامات کے سائے میں وارڈ کا ضمنی انتخاب جاری

گیا:ریاست بہار کے 31 بلدیہ میں آج جمعہ کو صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے حق رائے دہی کا استعمال بہتر طریقے سے ہو اور فرضی ووٹنگ کو روکا جائے اس کو لے کر الیکشن کمیشن نے سبھی ضلعوں کو ہدایت دی ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈوں میں دو وارڈ میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے وارڈ 26 میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وارڈ 26نیو کریم گنج میں کل 8 ووٹنگ مرکز بنایا گیا ہے جہاں پر مجسٹریٹ اور پولیس افسر کے ساتھ بڑی تعداد میں مرد و خواتین پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہاں اس وارڈ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے سبھی بڑے افسران پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔

حالانکہ صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کی ووٹنگ کے دوران کسی طرح کے ہنگامہ جھگڑا یا دوسرے معاملے پیش نہیں آئے ہیں ڈی ڈی سی گیا ونود دوہان نے کہاکہ ضرورت سے زیادہ سیکورٹی کا انتظام ہے پولیس اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے ووٹنگ پرامن ماحول میں ہورہی ہے فرضی ووٹنگ کو روکنا اور امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنا اور بدعنوانی فرضی ووٹنگ کوروکنے اور آزادانہ و منصفانہ ووٹنگ کرانا ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے اس مرتبہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پہلی مرتبہ فیس ٹیگ ایپ کے ذریعے ووٹروں کی جانچ میں تکنیکی خرابی پر کہاکہ ہمارے پاس متبادل پروٹوکول ہے۔ اگر تکنیکی خرابی ہوتی ہے تو یہاں پر ماہرین موجود ہیں۔ وہ اس مسئلہ کو حل کرلیں گے۔ دراصل فرضی ووٹنگ کو روکنے کیلئے شناختی کارڈ سے چہرے کو ایپ سے ملان کرنا ہے۔ اس میں ایک بڑا مسئلہ یہ پیش آرہا ہے۔ جن کی پرانی تصویر ہے اور موجودہ وقت میں ان کا حلیہ تبدیل ہوگیا ہے۔ مثال کے طور پر جو شناختی کارڈ بنواتے وقت کسی نے داڑھی نہیں رکھا تھا لیکن اب وہ داڑھی رکھے ہوئے ہیں تو ایپ چہرے کو مس میچ کردے رہا ہے۔ ڈی ڈی سی نے کہاکہ ایک دو بوتھوں پر اس طرح کی شکایت ملی تھی لیکن اب وہاں بھی ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:By Election In Gaya سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد کو سی سی اے کے تحت ڈیویزن بدری کا سامنا

واضح ہو کہ گیا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26 میں کل آٹھ ووٹنگ مرکز پر 7501 ووٹر 4 امیدواروں کے لئے ووٹ کریں گے ان چار امیدواروں میں ایک ہندو اور تین مسلم ہیں جبکہ یہاں ووٹربھی مسلم ہیں

Last Updated : Jun 9, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.