ریاست بہار کے ضلع گیا کے دو بلاکس امام گنج اور ڈومریا کی 26 پنچایتوں کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ نکسل متاثرہ بلاک ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے کاؤنٹنگ مرکز Counting Center کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا لیکن اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
کاؤنٹنگ مرکز کے اندر اور باہر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ اس دوران پولیس اہلکاروں کو افسران ہدایات بھی دے رہے ہیں کہ ہجوم کو دور بھیجیں لیکن لوگ دوبارہ دو سو میٹر کے دائرے میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اپنے پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں آپس میں باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ابھی تک ووٹوں کی گنتی کے نتائج قریب دس پنچایتوں کے آچکے ہیں۔ جس میں کولہو بار سے ابرار انصاری اور انتہائی نکسل پنچایت چھکربندھا سے امتیاز انصاری نے جیت درج کی ہے. خاص بات یہ ہے کہ انتظامیہ ہر بار یہ تیاری کرتی ہے کہ جیت کے اعلان کے ساتھ ہی سرٹیفیکٹ بھی امیدواروں کو دیا جائے لیکن اب تک کسی بھی جیتنے والے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گنتی مرکز کے اندر اور باہر جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں کا ہجوم ہے۔
تاہم پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں اور افسران کی طرف سے گنتی مرکز کے داخلی راستے کی تفتیش کی جا رہی ہے، باوجود امیدوار کے سپورٹرز کسی نہ کسی شکل میں داخل ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ساتھ موبائل اندر لے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے گنتی مرکز کے اندر کافی ہجوم Crowd Counting Center ہے اور اندر کی خبر باہر آسانی سے پہنچ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چلا کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں لگی ہے۔
اس معاملے پر ایس ڈی او اندر ویر نے کہا کہ حالات قابو میں ہے، گنتی جاری ہے۔ جلد ہی جیتنے والے امیدواروں کو سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔ دفعہ 144 موثر نہیں ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس کو بار بار ہدایات دی جا رہی ہے۔ پولیس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے کام کرنے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Panchayat Election: گیا میں پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں ووٹنگ جاری
واضح رہے کہ نکسل متاثر بلاکس کی کاؤنٹنگ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و الیکشن افسر ابھشیک کمار سنگھ (Election Officer Abhishek Kumar) نے دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کل ہی دی تھی۔ اس سے پہلے کاؤنٹنگ کے دوران دفعہ 144 نافذ نہیں کیا گیا تھا۔ کاؤنٹنگ شہر کے گیا کالج میں ہورہی ہے۔