کشن گنج کے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سبھی لوگوں کو فلڈ ریلیف کا پیسہ نہیں ملا ہے۔
ضلع کے کوچادھامن حلقہ میں واقع پاٹکوئی کلہ پنچایت کے بیشتر سیلاب متاثرین سرکار کی جانب سے ملنے والی اس رقم سے محروم رہ گئے ہیں۔
ان افراد نے الزام لگایا ہے کہ سروے کے دوران سرکاری افسر نے انہیں سیلاب متاثرین کی فہرست میں شامل نہیں کیا ہے جب کہ پنچایت کے لوگوں کا دعوی ہے کہ انہیں اس سیلاب میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پنچایت کے مکھیا ناظم عالم اور نائب مکھیا فضل الرحمن کا الزام ہے کہ سروے میں آے افسر نے انہیں پوچھے بغیر اپنے حساب سے طئے کرلیا ہے کہ کون سیلاب متاثر ہے اور کون نہیں جو سراسر غلط ہے۔
اس پنچایت کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ وہیں پنچایت کے دوسرے سیلاب متاثرین نے بھی سروے آفسر پر تفریق کا الزام لگایا ہے۔
اس سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے سابق فوجی سیل کے ضلع صدرغفران عالم فوجی نے صوبہ کی نتیش حکومت سخت نکتہ چینی کی ہے۔