اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس شراب لوٹنے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔ پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
یہ واقع دربھنگہ ضلع کے بہیڑا تھانہ حلقہ کے جینتی پور گاؤں کے پاس پیش آیا۔ کار کے گڈھے میں گرنے کے بعد مقامی لوگ اسے باہر نکالنے پہنچے لیکن مقامی لوگوں کو دیکھ گاڑی میں سوار لوگ فرار ہو گئے۔ اس کے بعد لوگوں نے گاڑی سے شراب لوٹی۔
اس سارے منظر کو کسی نے کیمرے میں قید کر لیا اور سوشل میڈیا ڈال دیا۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کار کو اپنے قبضے میں لیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
مقامی ڈی ایس پی امیسور چودھری نے کہا کہ پولیس کو جب خبر ملی تو اس نے گاڑی کو سیج کر لیا۔ پولیس کے مطابق جینتی پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے پاسوان نام کے شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جو لوگ ویڈیو میں شراب لوٹ رہے ہیں ان کی پہچان کر کاروائی کی جائے گی۔