بہار میں شراب پر پابندی ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار CM Nitish Kumar ان دنوں ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے سماجی اصلاحی مہم کے تحت مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں، لیکن ان کی پارٹی کے رہنما ہی اس مہم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں جے ڈی یو کے اسلام پور اسمبلی حلقہ کے یوتھ ونگ کے انچارج جے پرکاش نشے میں دھت، سارے کپڑے اتار کر ہنگامہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے Video Goes Viral of Naked JDU Leader۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ شراب پی کر اپنے بھائی سے جھگڑ رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے مویشیوں کے ناد میں بھرے پانی میں سر ڈال دیا۔ Drunk’ JD-U Leader Held for Roaming Around Naked
ویڈیو جگدیش پور گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔
Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد
اس معاملے میں جے ڈی یو رہنماؤں سے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ جے پرکاش پرساد عرف کارو کو اسلام پور اسمبلی حلقہ کے جے ڈی یو یوتھ ونگ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ وہ جے ڈی یو کے لیے کام کر رہے تھے۔
وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گرفتاری کے وقت ان کے جسم پر ایک کپڑا بھی نہیں تھا۔