ETV Bharat / state

دھمکی دیتے ہوئے بی جے پی کے وزیر کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 9:49 AM IST

بہار میں کان کنی کے وزیر کا ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے انہیں دھمکی دے رہے ہیں۔

بہار میں کانکنی کے وزیر کا ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے دھمکی دے رہے ہیں

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے حلقہ چین پور سے منتخب رکن اسمبلی اور کانکنی کے وزیر برج کشوربیند کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے دھمکیاں دیتے نظر آ رہے ہیں۔

بہار کے وزیر برائے کان کنی کی پریشانی دور ہوتے دکھائی نہیں دے رہی ہیں، آئے دن کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ کبھی کسی کو ووٹ نہ دینے پر علاقہ میں قحط پڑنے کی دھمکی دے رہے ہیں، تو کبھی کسی ویڈیو میں عوام کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے دھمکیاں دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس کی وجہ وزیر کی ان کے ہی اسمبلی حلقہ میں خوب مخالفت ہو رہی ہے۔

خیا ل رہے کہ وزیر موصوف کا یہ ویڈیو ان کے ہی حلقہ کے میڑھ گاٶں سے جڑا ہوا ہے، جہاں وہ انتخابی رابطہ مہم میں کے دوران پہنچے تھے۔

دھمکی دیتے ہوئے بی جے پی وزیر کا ویڈیو وائرل

اسی گاؤں میں اپنے حلقے کے لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گاؤں میں ہونے والے سوالات اور ترقیاتی کاموں گناتے ہوئے برجکشوربند نے اپنا آپا کھودیا اور اپنے سکیورٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کرنے والے نوجوانوں کو گھیرنے کی دھمکی دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

خیال رہے کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر چین پور ودھان کے دورے پر تھے، اور اپنے پانچ برس کی مدت کے دوران کیے گئے کاموں کو بھی لوگوں کے درمیان رکھ رہے تھے، اور کاموں کی تعریف بھی کر رہے تھے، اسی وقت ان کی شدید مخالفت شروع ہوجاتی ہے۔

اس طرح کا معاملہ کئی بار سامنے آچکا ہے یہاں تک کہ وائرل ویڈیو میں جب وزیر مائک کے ذریعہ کارنامے گنا رہے ہیں تو پیچھے سے بہت سارے سوالات جو عوام کرتے ہیں واضح طور پر سنائی دے رہے ہیں۔

مقامی رہائشی نوجوان راہل کمار بتاتے ہیں کہ برجکشوربند نے گاؤں میں ترقی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج جس شاہرا سے وہ گاؤں میں داخل ہوہئ ہیں اس کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، جبکہ برجکشوربند نے مندر میں قسم بھی کھائی تھی۔

نوجوان سمن کمار نے الزام لگایا ہے کہ جب وزیر گاؤں کی ترقی کے بارے میں بات کر رہے تھے تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے گاؤں میں جس کام وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا؟

اس سوال کے جواب میں وہ حتمی انتباہ دیتے ہیں اور سکیورٹی گارڈز سے گھیراؤ کا حکم دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر برجکشوربِند کا حلقہ چین پور سے سنہ 2010 کے بعد سے مسلسل دو بار رکن اسمبلی بِند منتخب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.