بہار کے گیا میں اسکولی طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آدتیہ کمار نے معاملے میں شامل تمام ملزمین کی شناخت کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گیا کے فتح پور بلاک کے گاؤں پتھرا چرکا کی رہائشی طالبہ اپنے ایک دوست سے ملنے اسکول گئی تھی اس دوران گاؤں کے کچھ لڑکوں نے دونوں کو پکڑ لیا اور طالبہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے ویڈیو بنالئے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں طالبہ بدمعاشوں سے التجا کرتے ہوئے اپنا ڈوپٹہ مانگتی دکھائی دے رہی ہے لیکن بدمعاش بدتمیزی کرتے ہوئے اس کا نام اور والد کا نام پتہ پوچھتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
گیا : جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنانے والا وکیل گرفتار
طالبہ کی پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گیا پولیس حرکت میں آئی اور ایس ایس پی آدتیہ کمار نے فتح پور پولیس تھانہ انچارج کو ویڈیو میں شامل تمام ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرکے کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وائرل ویڈیو 20 فروری کا بتایا جارہا ہے جب طالبہ اسکول سے واپس آکر اپنے ایک دوست سے ملنے گئی تھی اسی دوران گاؤں کے نوجوانوں نے دونوں کو پکڑ کر اس واقعے کو انجام دیا ہے۔