ETV Bharat / state

مہاجر مزدوروں کے لئے منریگا ایک نعمت - Minister for Rural Development Sharon Kumar

بہار حکومت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو ریاست کے باہر سے واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے ایک نعمت قرار دیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کے لئے منریگا ایک نعمت
مہاجر مزدوروں کے لئے منریگا ایک نعمت
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 6:58 PM IST

پٹنہ: بہار حکومت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو ریاست کے باہر سے واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس اسکیم کے تحت اب تک سات کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ مزدوری کے دن بنائے جا چکے ہیں۔
دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ رواں سال میں اب تک منریگا اسکیموں کے ذریعے سات کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ مزدوری کے دن تیار کرنے کے ساتھ کمیونٹی بیت الخلاء کی تعمیر کے کام میں تقریبا 13 ہزار سے زیادہ مزدور کام کر رہے ہیں۔

شرون کمار نے بتایا کہ ریاست میں کل 8386 گرام پنچایتوں میں اس وقت منریگا کا کام جاری ہے، جن میں کام کی بنیاد پر 11 لاکھ 14 ہزار 314 مزدوروں کے لئے ای ماسٹر رول جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اب تک ایم منریگا کے تحت محکمہ دیہی ترقیات کے ذریعہ مجموعی طور پر چار لاکھ 11 ہزار 292 اسکیموں پر کام جاری ہے اور لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت 4404 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔

شرون کمار نے بتایا کہ منریگا اسکیموں کے تحت تین لاکھ 68 ہزار 334 ذاتی فائدہ کی اسکیمیں ہیں۔ پانی کے تحفظ کی 9426 اسکیموں میں 373159 مزدور، سرکاری اراضی کی 4955 اسکیموں میں 9116 مزدور اور 8310 دیگر اسکیموں میں 325763 مزدور کام کر رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ منریگا کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کو ملازمت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے نئے جاب کارڈ تیز ی سے بنائے جارہے ہيں۔ کوئی بھی کام کرنے کے خواہشمند مزدور روزگار سے محروم نہ رہ جائے ، اس کو یقینی بنانے کے لئے مہم چلا کر بغیر جاب کارڈ والے مزدوروں کو کیمپوں میں جاکر نئے جاب کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔

رواں سال میں اب تک آٹھ لاکھ 93 ہزار 570 نئے جاب کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں، ان میں سے دو لاکھ 23 ہزار 105 جاب کارڈ کیمپوں کے ذریعے دیئے گئے ہیں۔ نئے جاب کارڈ والے مزدوروں کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 141 ہے۔

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقیات نے منریگا کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے دیگر اسکیمیں بھی شروع کردی ہیں۔ تمام متعلقہ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو ماسک، سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا مناسب خیال رکھنے کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.