ETV Bharat / state

URS of Hazrat Qutb Rabbani گیا میں حضرت قطب ربانی علیہ الرحمہ کا سلالانہ عرس - گیا پٹنہ روڈ پر واقع بیتھو شریف

گیا ضلع کے بیتھو شریف میں ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت سید غلام قطب ربانی علیہ الرحمہ کے عرس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں سیاسی رہنماؤں کی بھی حاضری ہوئی۔ محفل سماں اور میلاد کی محفل میں معروف علماء اور قوالوں نے شرکت کی۔

حضرت قطب ربانی علیہ الرحمہ کے عرس کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:10 AM IST

گیا میں حضرت قطب ربانی علیہ الرحمہ کا سلالانہ عرس

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا سے متصل گیا پٹنہ روڈ پر واقع بیتھو شریف میں پیر طریقت حضرت سید شاہ غلام قطب ربانی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس کے موقعے پر ضلع کے گردو نواح کے علاوہ دوسری ریاستوں سے مریدین اور عقیدت مندوں کی حاضری سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دانشوروں کی موجودگی تھی بالخصوص عرس کے موقعے پر مقامی رکن اسمبلی و محکمہ کوآپریٹیو کے ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر یادو نے پہنچ کر مزار پر چادر پوشی کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

خانقاہ قادریہ درویشیہ اشرفیہ چشتیہ بیتھو شریف کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ خالد قادری اشرفی کی سرپرستی میں عرس کی تمام تقریبات انجام پائیں۔ پیر طریقت حضرت سید خالد قادری اشرفی نے بتایا کہ بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہوا۔ یہ سلسلہ عصر کی نماز تک جاری رہا۔ افطار کے بعد محفل سماں اور میلادالنبی کا انعقاد ہوا۔ اس کے بعد آستانہ میں واقع بزرگوں کی مزاروں پرچادر پوشی و گلپوشی اور فاتحہ خانی ہوئی۔ اس کے بعد پھر محفل سماں ہوا جس میں دیوہ شریف اور اترپردیش کے دوسرے مقام سے آئے خانقاہی قوالوں کی پیش کش ہوئی۔

اس سے قبل کوآپریٹیو محکمہ کے ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو کو خانقاہ کی جانب سے پگڑی باندھ کر ان کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر محفل میلادالنبی میں معروف خطیب مولانا عبدالوکیل صابری نے عظمت اولیاء کے عنوان پر پرمغزخطاب فرمایا اور کہاکہ بزرگوں سے عقیدت ہوگی تو آپ سے اچھے کام زیادہ ہوں گے ۔ان بزرگوں کے آستانے سے ہمیں انسانیت ہمددری اخلاق محبت بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔ان کی حیات وخدمات سے جینے کا سلیقہ اور اچھے اعمال کرنے کا طور طریقہ ملتا ہے لیکن شرط ہے کہ پوری عقیدت تبھی ہوگی جب آپ برائیوں سے دور ہوں گے۔صوم وصلاة کے پابند ہوں گے جب کہ اس موقعے پر سجادہ نشیں حضرت سیدشاہ خالد قادری نے مریدین اور یہاں موجود عقیدت مندوں کو اپنے خطاب میں اچھے کام اور اچھے اعمال کو کرنے کی تلقین کی ساتھ ہی انہوں نے اس موقع پر ملک وملت کی خوشحالی وترقی کی رقت آمیز دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں:Muslims Offer Friday Namaz رمضان کے تیسرے جمعہ میں مصلیوں سے گلزار تھیں گیا کی مساجد

اس موقعے پر خانقاہ درویشیہ اشرفیہ وآستانہ حضرت مخدوم درویش اشرف کے سجادہ نشیں ومتولی انجنیئر حضرت سید شاہ ارباب اشرف قادری بیتھو شریف ، سید فیض احمد آبگلہ گیا ، جامعہ برکات منصور کے ناظم اعلی حضرت مولانا سیدعفان جامی ،سید راشد قادری ، ایڈوکیٹ فیاض حالی ، سیدشاہ شبیرعالم ، عبدالقادر ، عزیزالرحمن ، حسنو وغیرہ موجودتھے ، محفل سماں کے بعد موجود شرکاء کے لیے پرتکلف اعشائیہ کابھی اہتمام تھا۔اس موقع پر یہاں موجود شرکاء نے عرس کی تمام بہترین تقریب کی خوب تعریف کی اور یہاں کے انتظام و انصرام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح ہوکہ یہ خانقاہ قریب پانچ سوبرس قدیم ہے۔ حضرت سیدنا مخدوم درویش اشرف کی یہاں آمد کے بعدخانقاہ قائم ہوئی تھی یہاں کئی جگہوں سے مریدین کی آمد ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.